تازہ ترین

بلدیہ ملیر کی ڈسپنسریز میں دواؤں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ،چیئرمین

بلدیہ-ملیر-کی-ڈسپنسریز-میں-دواؤں-کی-فراہمی-یقینی-بنا-رہے-ہیں-،چیئرمین

چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کے حوالے سے بلدیاتی اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں کراچی: چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کے حوالے سے بلدیاتی اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، بلدیہ ملیر کے عوام کیلئے بلدیاتی اسپتالوں، ڈسپنسریز و میٹرنٹی ہوم میں ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی اور ان کی بہتری کیلئے اصلاحات و اقدامات کر رہے ہیں، بلدیہ ملیر کی تمام ڈسپنسریز میں بلاتعطل ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر صفدر علی بگھیو کے ہمراہ بلدیہ ملیر کے مرکزی میڈیسن اسٹور میں ادویات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرچیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طاہر ملک اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سطح پر اسپتالوں اور ڈسپنسریز میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی مدد کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں ہیں، عوام کو بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کے تحت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ ملیر نے تمام یونین کمیٹیوں کی ڈسپنسریز و میٹرنٹی ہومز کے انچارجز کی سفارشات کی روشنی میں مزید ادویات کی فراہمی کیلئے چیف میڈیکل آفیسر کو احکامات دیے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں