بلدیہ جنوبی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ڈس انفیکٹڈ اسپرے مہم منگل کوبھی جاری رہی کراچی : اس ضمن میں سٹی اسٹیشن،کراچی پریس کلب اور مختلف مساجدکے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور عوامی مقامات پر اسپرے کاکام انجام دیا گیا جبکہ عوامی آگاہی مہم کے تحت بلدیہ جنوبی کے میونسپل انسپکٹرزنے شاہراہ لیاقت، برنس روڈ، اکبر روڈ، ہجرت کالونی اور شیریں جناح کالونی سمیت مختلف علاقوں کی گلیوں اور محلوں میں جاکر عوام کو گھروں سے باہرنہ نکلنے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیراپنانے کے اعلانات کئے ۔چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اعوان کاکہنا ہے کہ حکومت سندھ کورونا کے سدباب کیلئے اپنی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کے بروقت اقدامات کوعالمی سطح پربھی سراہاجارہاہے لاک ڈاؤن جیسا فیصلہ عوام کواس وائرس سے تحفظ دینے کیلئے اٹھایا گیا ہے عوام کوچاہیے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے بجائے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے خود کو اپنے گھروں تک محدود رکھیں اور رشتے داروں اور دوستوں سے ملنے سے اجتناب برتیں کیونکہ اس طریقے کواپنا کرہی اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔