تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات: کراچی میں دہشت گردی کے شدید خطرات ہیں، رپورٹ

بلدیاتی-انتخابات:-کراچی-میں-دہشت-گردی-کے-شدید-خطرات-ہیں،-رپورٹ

انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کے شدید خطرات ہیں، پی پی امیدواروں کو سب سے زیادہ خطرات ہیں، خود کش حملہ بھی ہوسکتا ہے۔ کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے سکریٹری الیکشن کمیشن کو بریفنگ دتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کے شدید خطرات ہیں۔ انٹیلی اداروں کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرات پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ہیں، گزشتہ دنوں کالعدم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کو دھمکی بھی دی گئی تھی، پی پی پی کے 241 یو سیز سے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انٹیلی اداروں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خود کش حملہ بھی ہوسکتا ہے، دہشت گرد تنظیمیں دیگر طریقوں سے بھی کارروائیاں کرسکتی ہیں۔ آئی جی سندھ نے اپنی بریفنگ میں کہا ہے کہ پولیس کی 68 ہزار کی نفری کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے گی، تمام نفری الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہونے کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنا مشکل ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 15 جنوری کو ہوگی، ایم کیو ایم کے حلقہ بندیوں پر اعتراض اور سندھ حکومت کی جانب سے خط کے انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں