پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے تہذیب و تمدن کا دامن چھوڑ کر اپنی پست ذہنیت و سوچ کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ملتان : بلاول پیپلز پارٹی کی کٹھ پتلی ہے ، سکرپٹ پڑھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا۔ ملک دشمنوں سے ملک میں حقیقی معاشی پائیداری و ترقی برداشت نہیں ہورہی۔ وفاق پر تنقید کر کے بلاول سندھ میں اپنی حکومت کے کالے کرتوت نہیں چھپا سکتے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ذرائع ابلاغ کو جاری اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سندھ کے اعلی افسران کو نکالنے پر بلاول آگ بگولہ ہورہے ہیں۔ ان اعلی افسران و بیوروکریٹس کو معطل کر کے بلاول اپنی ماں کے نام کی لاج رکھنے کے بجائے شرمناک حرکتیں کررہے ہیں۔