تازہ ترین

بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، آصف زرداری

بلاول-بھٹو-پیپلزپارٹی-کے-اگلے-وزیراعظم-ہوں-گے،-آصف-زرداری

نواب شاہ: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ انہوں نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ان سے حکومت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جس سے غریب آدمی پریشان ہے۔ آصف زرداری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کو سرمایہ و طاقت قرار دیا اور کہا کہ وفاق کے سندھ کے ساتھ مسائل چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل چلتے رہتے ہیں لیکن ہمارا قافلہ نہیں رکے گا۔ سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ہم سب وہ دن ضرور دیکھیں گے جب بلاول وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات بہت نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس قیادت موجود ہے جو پاکستان چلائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے حالات خراب کردیے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس وقت غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم اس ملک کو چلا بھی سکتے ہیں اور بنا بھی سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا حکومت ان لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں