تازہ ترین

بلال یاسین پر حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم میاں وکی ملائشیا پہنچ گیا

بلال-یاسین-پر-حملے-کے-مقدمے-میں-نامزد-ملزم-میاں-وکی-ملائشیا-پہنچ-گیا

لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں وکی لیگی  رہنما پر حملے کی منصوبہ بندی کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق  لیگی ایم پی اے  بلال یاسین پر حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم میاں وکی ملائشیا پہنچ گیا،  میاں وکی لیگی  رہنما پر حملے کی منصوبہ بندی کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا، مقدمے میں نام آنے کے بعد میاں وکی نے ملائشیا کا رخ کر لیا  ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  میاں وکی کےملائشیا سے کسی دوسرے ملک فرار کا امکان ہے، میاں وکی نے شوٹرز کے ذریعے بلال یاسین پر حملہ کروایا ،  بلال یاسین نے ایف آئی آر کی ضمنی میں میاں وکی کا نام خود شامل کروایا  ہے، میاں وکی اور بلال یاسین کے درمیان کچھ عرصے سے تنازع چلا آ رہا تھا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں