تازہ ترین

بغداد: امریکی حملہ، کمانڈر ایرانی القدس فورس سمیت 5 جاں بحق

بغداد:-امریکی-حملہ،-کمانڈر-ایرانی-القدس-فورس-سمیت-5-جاں-بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بغداد کارگو ٹرمینل کے قریب سڑک پر 2 گاڑیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی امریکی فوج کی جانب سے راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ایرانی ٹی وی نے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے بغداد ایئر پورٹ کے قریب راکٹس سے 2 اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس نے حملے میں اپنے 5 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ راکٹ حملے میں 2 مہمان بھی مارے گئے۔ امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی کے علاوہ عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے بھی ایرانی جنرل سلیمانی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی پرچم ٹوئٹ کیا ہے۔ عراقی پاپولر موبائلائزیشن فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ابومہدی المہندس اور قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن نے اسی حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حملے میں ایرانی جنرل سلیمانی کے مارے جانے کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنرل سلیمانی مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑے فوجی شخص کے طور پر ابھرے تھے، انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کو ایران کے مفاد میں بدلنے کی کوشش کی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں