اسلام آباد چیمبر کے صدر محمد احمد وحید کے علاوہ سابق صدور اور دیگر ارکان کی بھی شرکت کی اسلام آباد: اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی نے اسلام آباد پولیس کے ترقی پانے والے ایس پیز کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا جس میں فرحت کاظمی، فداحسین ستی ،عارف شاہ اور سفیر حسین بھٹی نے شرکت کی،صدر اسلام آبادچیمبر محمد احمد وحید ،سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمان خان نے بھی افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ،اس کے علاوہ اسلام آباد چیمبر کے سابق صدور زبیر احمد ملک ،اعجاز عباسی ،خالد اقبال ملک، ظفر بختاوری ،احمد حسن مغل، خالد جاوید، طارق صادق، میاں شوکت مسعود چودھری وحید الدین اور ناصر قریشی نے بھی ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ،تقریب میں احسن ظفر بختاوری ،اشفاق چٹھہ ،چودھری مسعود ،عبدالرحمن صدیقی، محبوب احمد خان، اسلم کھوکھر،کینیڈا سے آئے ہوئے راشد چٹھہ اور ٹکا خان نے بھی شرکت کی، تقریب میں خالد اقبال ملک، ناصر قریشی، احسن بختاوری اور اسلم کھوکھر نے ترقی پانے والے افسران کو تحائف بھی پیش کئے ۔