تازہ ترین

بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام

بزدار-حکومت-کا-چھوٹے-ڈیمز-بنانے-کیلئے-اہم-اقدام

لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانےڈیم بنانےکیلئےمحکمہ آبپاشی اور نیسپاک میں معاہدے پر دستخط کردیئے گئے. ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1358638323179397120 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام ، چھوٹے اور درمیانےڈیم بنانےکیلئےمحکمہ آبپاشی اور نیسپاک میں معاہدے پر دستخط کیا ، 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور درمیانے ڈیمز کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی ، ڈیمزکی تعمیر کیلئے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈیمز میں منگلا، تربیلا کےبعدسب سےزیادہ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا، ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا، چھوٹے، درمیانےڈیم بننے سے 2لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوسکےگی، ڈیمز بننے سے سیلاب کے خطرات و نقصانات بھی کم ہوں گے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا ہاتھی موڑ، جلیبی موڑ، کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخائر بنائے جائیں گے ، ماضی کے حکمرانوں نےنمائشی اور قلیل مدتی منصوبوں سے مال بنایا ، عثمان بزدار پنجاب کے محفوظ اور بہتر مستقبل کےعملی اقدامات اٹھارہےہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں