بھارت نے ڈیبی ابراہمس کو انسانی حقوق اور سچ بات کہنے پر بھارت سے نکال دیا:گفتگو لاہور: گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کی جانب برطانوی پارلیمنٹرینز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ،گورنر پنجاب چودھری محمد سرو ر کہتے ہیں کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں، گورنرپنجاب کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں ڈیبی ابراہمس \' مارک ایسٹوڈ \'سارہ برٹکلف \' لارڈ قربان \'جوڈی کمننز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر گورنرپنجاب کاکہناتھاکہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں، نریند رمودی نے ڈیبی ابراہمس کو انسانی حقوق اور سچ بات کہنے پر بھارت سے نکالا ، گورنر پنجاب نے پیشکش کی کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ پاکستان میں جہاں چاہیں ،دورہ کریں، برطانوی وفد کے ارکان کاکہناتھاکہ جاننے آئے ہیں کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے طاہر علی ،عمران حسین ، یاسمین ڈاراور راجہ نجابت حسین بھی ظہرانہ میں شر یک ہوئے ۔دریں اثناگورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جیریمی ڈئیر نے ملاقات کی ،گورنرنے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے ۔