تازہ ترین

برطانوی وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی

برطانوی-وزیر-اعظم-کیخلاف-عدم-اعتماد-کی-ووٹنگ-آج-ہوگی

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ برطانوی وقت کے مطابق شام 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی۔  برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ترجمان  کے مطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ بورس جانسن کی قیادت سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ برطانوی وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر صحت نے بورس جانسن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی غلطیوں پر معذرت کی ہے ، ہمیں اب معاشی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 2019 میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے والے  بورس جانسن پارٹی گیٹ اسکینڈل پر دباؤ کا شکار ہیں ۔  بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی  ، جبکہ ان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنزرویٹو اراکین کے ووٹ درکار ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں