تازہ ترین

برائلر مرغی کاگوشت سرکاری قیمت سے زائد میں فروخت

برائلر-مرغی-کاگوشت-سرکاری-قیمت-سے-زائد-میں-فروخت

لاہور: چکن کی بڑھتی قیمتیں تھم نہ سکیں، برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 260 روپے فی کلو مقرر ہے ، دکانداروں نے چونچ پوٹہ کلیجی سمیت 260 روپے کلو فروخت شروع کر دی، معیاری برائلر گوشت کی قیمت 350 روپے تک پہنچ گئی ، بون لیس کی قیمت 480 روپے فی کلو مقرر ہے ،ونگز کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ ڈرم سٹک 300 روپے فی کلو بکنے لگے ۔ گردن 60 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ، دل 240 روپے میں بکنے لگا ، زندہ برائلر کی قیمت 171 مقرر کردی گئی ۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں برائلر گوشت خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ حکومت نوٹس لے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کا نفاذ یقینی بنائیں ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ زیادہ ڈیمانڈ اور کم سپلائی کے باعث ہواہے ، چوزہ گوشت کیلئے تیار نہ ہونے سے بھی برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایک طرف برائلر گوشت کی بڑھتی قیمتوں تو دوسری طرف ٹولنٹن مارکیٹ میں خریداروں کا جم غفیر چکن خریدنے میں مصروف دکھائی دے رہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں