وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بحران کا ذمہ دارعمران خان کی حکومت کو قرار دے دیا۔شہباز شریف نے واضح کیا ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا گنجائش سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہفتے کو قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ ملک میں 100 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ بند پڑا ہے اور پچھلی حکومت نے ان منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ملک کےنئےپاورپلانٹس گیس نہ ہونے اور تیل کے منصوبے نہ ہونے کی وجہ سے بندپڑے ہیں اور اس وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہے اور ہرمیدان میں عمران حکومت نے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑا۔ شہبازشریف نےمزید بتایا کہ ملک میں 35 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد ہے،سی پیک کے تحت جوبھی پاور پلانٹ لگے وہ کوئلے یا تیل سے چلنے والے ہیں۔ انھوں نےیہ بھی کہا کہ ایل این جی کی بنیاد پر (ن)لیگ دور میں 5000 میگاواٹ کے پاور پلانٹ لگائے تھے تاہم تیل کے معاملات میں بھی سنجیدہ ہیں۔ پنجاب اسمبلی سے متعلق انھوں نے بتایا کہ یہ فسطائی حکومت ہے اوریہ زہر کہاں تک پھیلاچکی ہے،اس وجہ سے ہی پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرپر حملہ کیا گیا۔