اسلام آباد:نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرادیا ، نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ماہانہ فیول اجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق رواں ماہ ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں کا اطلاق کراچی کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس 18 مارچ کونیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔