اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔ چئیرمین توصیف فاروقی کی زیر صدارت نیپرا میں عوامی سماعت ہوئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے درخواست میں جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی تھی۔ اتھارٹی نے سماعت مکمل کرنے کے بعد ایک ماہ کیلئے 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔ اس کے علاوہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔