تازہ ترین

بالوں کی صحت برقرار رکھنےکیلئے 8 ماسک

بالوں-کی-صحت-برقرار-رکھنےکیلئے-8-ماسک

موسم گرما میں بالوں کی صحت خراب اور کافی نظر انداز ہوتی ہے، گرمی کے سبب سر کی جلد پر پسینہ، چکناہٹ آجانے کی وجہ سے جَلد اس کے مسام بند ہو جاتے ہیں جس کے سبب بال کمزور، روکھے اور بے جان ہو سکتے ہیں۔  اپنے بالوں کی صحت کو نظر انداز کرنے کے بجائے مندرجہ ذیل آسان گھریلو ٹوٹکے اپنائیں، ان کے نتائج حیران کن ثابت ہوں گے ۔ ملک تھیراپی ملک تھیراپی آسان ترین اور فائدہ مند ہیئر ماسک ہے، دودھ کے استعمال سے بال تیزی سے لمبے اور قدرتی طور پر موائسچرائز ہو جاتے ہیں، بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک دودھ لگائیں اور 5 منٹ کی مساج کے بعد سادے پانی سے دھو کر بال سکھا لیں، بہترین نتائج کے لیے یہ عمل ہفتے میں 3 بار کیا جا سکتا ہے۔ روکھے، بے جان بالوں کی انڈے سے تھیراپی کریں پھینٹا ہوا انڈہ اور دودھ ہم وزن مکس کر لیں، اب اسے بالوں کی جڑوں میں 5 منٹ مساج کریں اور بال کسی مائلڈ شیمپو یعنی کم کیمکل والے شیمپو سے دھو لیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں