تازہ ترین

باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،گورنر

باصلاحیت-نوجوان-ملک-وقوم-کا-قیمتی-اثاثہ-ہیں،گورنر

پاکستانی طلبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،عمران اسماعیلڈائویونیورسٹی، دائودیونیورسٹی کے طلبہ کے وفود سے گفتگو، کھارادرجنرل اسپتال کا بھی دورہ کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ڈاؤ یونیورسٹی کے طالب علموں کے پانچ رکنی وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔وفد کی قیادت انعمتہ شیخ کررہی تھیں جبکہ دیگر اراکین میں مہوش فاروق ، ایمن منصور ، عروج ضیاء اور حبا احمد شامل تھیں۔ ملاقات میں ڈاؤاسکول آف پبلک ہیلتھ کے طالب علموں نے گورنر کو پھلوں ، سبزیوں کے چھلکوں سے بائیو ڈی گریڈ ایبل پلیٹوں کی تیاری کے پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔ طالبات نے بتایا کہ ان کی تحقیق سے تیار کردہ بائیو ڈی گریڈ ایبل پلیٹیں 60 ڈگری درجہ حرارت تک درست حالت میں کام کرسکتی ہیں اور ان کو استعمال کے بعد زمین میں دفن کرنے سے 100 دن بعد کھاد حاصل کی جا سکتی ہے ۔ طالب علموں کے منصوبہ کو سراہتے ہوئے گورنرنے کہاکہ ان پلیٹوں کی تیاری پر طالبات مبارکباد کی مستحق ہیں، با صلاحیت نوجوان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں پاکستانی طالب علموں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں وہ بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اوربائیوڈی گریڈ ایبل پلیٹوں کی تیاری طلباکی صلاحیتوں کا مظہر ہے ۔ علاوہ ازیں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں کے وفد نے بھی گورنر سے ملاقات کی ،وفد کی قیادت تنزیل عثمان کررہے تھے ۔ ملاقات میں پلاسٹک بیگز اور دیگر پلاسٹک اشیاسے توانائی حاصل کرنے کے منصوبہ پر طلبا نے گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کھارادرجنرل اسپتال کادورہ کیا اورمختلف شعبہ جات کاتفصیلی معائنہ کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں