تازہ ترین

بارسلونا کے کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی

بارسلونا-کے-کھلاڑیوں-نے-پریکٹس-شروع-کردی

معروف ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے کھلاڑیوں نے بڑے وقفے کے بعد میدانوں کا رخ کرلیا۔ خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق معروف اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا نے دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد پریکٹس شروع کردی ہے۔ جمعہ 8 مئی کو کلب کے کھلاڑیوں کی میدان کا رخ کیا اور کھیل کی پریکٹس کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کرونا وائرس کے تناظر میں تمام احتیاطی تدابیر بھی اپنائی گئیں۔ کھلاڑیوں نے دوران کھیل ، قبل اور بعد میں ماسک اور سینیٹائزرز کا بھی استعمال کیا۔ کھلاڑیوں نے پہلی بار انفرادی طور پر ٹریننگ اور پریکٹس کی۔ دو ما بعد ہونے والے اس پریکٹس سیشن میں سپر اسٹار لیونل میسی نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ دوسری جانب فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کرونا کے بعد متوقع فٹ بال سیزن کیلئے فی میچ ہر ٹیم کیلئے 5 متبادل کھلاڑیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم یہ انتظام عارضی بنیاد پر رواں سال تک ختم ہونے والے مقابلوں کیلئے ہوگا۔ اس کے علاوہ لیگز اور ٹورنامنٹس کے منتظمین چاہیں تو ویڈیو ری پلے سسٹم کا استعمال بھی فی الحال ترک کرسکتے ہیں

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں