پاکستان کی مسلح افواج کے پاس صلاحیت، طاقت اور عوام کا ساتھ ہے :نذیر خان لاہور: بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کے تاجروں کا معرکہ27فروری کے حوالے سے وطن کے محافظوں کو سلام پیش کرنے کیلئے نذیر احمد خان کی قیادت میں بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں ریلی نکالی جس میں تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکانے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مسلح افواج کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نذیراحمد خان نے کہا کہ کوئی پاک سر زمین کو میلی آنکھ سے دیکھے تووہ وقت آنے سے پہلے ہی اسکی آنکھ نوچ لیتے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج کے پاس صلاحیت، طاقت اور عوام کا ساتھ ہے ، دنیا میں کوئی مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہوا، صلاحیت ہونے کے باوجود ہم امن کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں، اگر ہم پر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے ۔