تازہ ترین

باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

باجوڑ-میں-تباہی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام

ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 2 اہلکار زخمی ہیں پشاور: خیبرپختونخواہ کے علاقہ ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروآئی کرتے ہوئے تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو باجوڑ میں موجود ایک دہشت گرد کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد کارروآئی کرتے ہوئے دہشت گرد کو مار دیا گیا ہے جبکہ اس میں 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کارروآئی کے دوران بھاری اسلحہ برآمدکیا گیا ہے جس میں پستول کے علاوہ دستی بموں کی ایک بڑی تعداد ملی ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی تھیں کہ دہشت گرد باجوڑ میں مختلف مقامات پر دھماکے کرنے والے تھا،لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروآئی کرتے ہوئے دہشت گرد کو ما ر دیا ہے ۔ اس سے قبل نومبر2019 میں بھی ایک ایسا واقع پیش آیا تھا جس میں باجوڑ کے علاقہ میں ہی ایک دہشت گرد کو سیکیورٹی فورسز نے کارروآئی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔اس واقع میں دہشت گرد شہر میں اسلحہ اور دستی بموں کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے کارروآئی کی تھی اور اس دہشت گر د کو بھی ماردیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنانے میں ہماری سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ کچھ سالوں میں دن رات کام کیا ہے۔ مختلف آپریشنز کرنے کے بعد دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو مار دیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں آج لوگ آزادی کے ساتھ محفوظ ہو کر چل پاتے ہیں۔ پاکستانیوں نے سیکیورٹی فورسز کو ہمیشہ کام کرتے ہوئے دیکھا ہے، ایسا کبھی دیکھنے میں نہیں آیا کہ اگر انہیں کوئی اطلاع ملی ہو اور اس پر آپریشن نہ کیا گیا ہو، ہمیشہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں