لاہور : آئی جی پنجاب نے بابا گورو نانک ک جنم دن کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دےدی ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ بھی سکھ اہلکاروں کو ان کے مذہبی تہوار میں شرکت کے لئے چھٹیاں دی جائیں گی ۔ سی پی او آفس لاہور میں پنجاب پولیس کے سکھ ہیڈ کانسٹیبل سردار رنجیت سنگھ کو مدعو کیا گیا جہاں انہیں کیش انعام بھی دیا گیا ۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے مزید کہا گیا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملازمین محکمہ پولیس کا حسن اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔