چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بابا آئی لینڈ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن پرائمری اسکول اور خان بہادر غلام نبی سیکنڈری اسکول کی ازسر نو تعمیر عمارت کا افتتاح کیا۔ کراچی: نیوی لیگ نے اپنی سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے تحت اسکول کے انتظامی معاملات کی ذمہ داری اپنے ذمے لے رکھی ہے ۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سال 2004 میں نیوی لیگ نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے اس اسکول کے انتظامات اور اخراجات کا بیڑا اپنے سر لے لیا۔ 2004 کے بعد سے اسکول میں طلبااور اساتذہ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، ابتدا میں اسکول میں 10 اساتذہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ 150 کے قریب طالب علم زیر تعلیم تھے جبکہ اب یہ تعداد کم و بیش 800 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اساتذہ کی تعداد بھی 31 ہے ۔