اے سی ہیڈ کوارٹر احمدرضا کا ممتازآباد چلڈرن پارک کا دورہ، پارک کی بحالی کے کام جائزہ لیا ملتان: یاد رہے کہ چلڈرن پارک میٹرو بس منصوبے کی تعمیر کے دوران تعمیراتی مٹیریل اور مشینری کی وجہ سے متاثر ہو گیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے ملتان کے حالیہ دورہ کے دوران پارک کا وزٹ کیا تھا۔ دریں اثنا پی ایچ اے کی جانب سے پارک کو لیول کرنے اور جڑی بوٹیوں کو کاٹنے کا کام جاری ہے ، درختوں کی خشک ہوجانیوالی شاخوں کی تراش کے ساتھ ساتھ قد آور پودے لگائے جارہے ہیں ،پارک کی تعمیر اور تزئین وآرائش کے لئے 30 دن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔