تازہ ترین

اے این ایف کی اسلام آباد میں کارروائی، کار سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

اے-این-ایف-کی-اسلام-آباد-میں-کارروائی،-کار-سے-بھاری-مقدار-میں-منشیات-اور-اسلحہ-برآمد

اسلام آباد:ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 46.8 کلوگرام چرس اور 49.2 کلوگرام افیون شامل ہیں۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف نے  اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کی ہے، لاہور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب دورانِ تلاشی کار سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوئی ہیں ، برآمدشدہ منشیات میں 46.8 کلوگرام چرس اور 49.2 کلوگرام افیون شامل ہیں  جبکہ  برآمدشدہ اسلحے میں 30 عدد 30 بور پستول، 24 عدد 9ایم ایم پستول شامل ہیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطا بق برآمدہ اسلحے میں 6 عدد 30 بور ایم پی فائیو، 6 عدد کلاشنکوف، 2 عدد ریپیٹر، 4 عدد ایم فور بندوقیں اور 8 عدد 12 بور بندوقیں بھی شامل ہیں ، دورانِ تلاشی گاڑی سے بھاری تعداد میں ایمونیشن بھی برآمد کی گئی، اے این ایف کی جانب سے گاڑی روکنے پر ملزمان نے گاڑی اندر سے لاک کی، مزاحمت پر اے این ایف ٹیم نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر ملزمان کو قابو کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ   عمران خان اور شاہد زمان نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان اور منشیات و اسلحے کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں