ایک میچ سے کسی کی صلاحیت کا فیصلہ نہیں ہوتا: حارث رؤف
شائع شدہ تاریخ 03 اپریل, 2026
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ ہرکسی کی اپنی رائے ہے لیکن ہم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں، جس طرح کی گراؤنڈ پچز اور باؤنڈریز ہیں رنز تو زیادہ بننے ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دو بولروں کو رنز نہیں پڑیں گے لیکن باقی چار کو تو رنز پڑیں گے، آج کل آپ جتنی ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں گےاتنا اچھا رہتا ہے۔
حارث کا کہنا تھاکہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں۔