اگرآپ شمالی علاقہ جات کی سیرپرجانے کا سوچ رہے ہیں تو جانے کیلئے یہ بہترین وقت ہے کیونکہ راستے میں آتے جاتے آپ کا اپنی پسندیدہ شخصیات سے آمنا سامنا ہوسکتا ہے۔ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہنزہ کے تازہ ترین دورے کا اعلان کیا ہے رومانیہ سے تعلق رکھںے والے گلوکارایڈرین سینا نے جنہیں ایکسنٹ نام سے جانا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پریہ اعلان کرنے والے ایکسنٹ نےکہا، ‘ ہیلوپاکستان، اس بارمیں نے اپنی چند چھٹیاں ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ پاکستان ایک محفوظ اورخوبصورت ملک ہے ‘۔ https://www.instagram.com/p/CVAOV8KoY0c/?utm_source=ig_embed&ig_rid=01d5ccef-dd40-4cb4-98b2-b9fa36f08913 اس پوسٹ پر ایکسنٹ کو سب سے پہلےویلکم کرنے والی معروف شخصیت عائشہ عمر تھیں جنہوں نے پرجوش ہوکریہ سمجھا کہ ایکسنٹ پاکستان آچکے ہیں۔ کئی صارفین نے شائستگی کے ساتھ عائشہ کی توجہ اس جانب دلائی کہ گلوکار فی الحال یورپ میں ہی موجود ہیں اور مستقبل قریب میں پاکستان آئیں گے۔ عائشہ کا تبصرہ خود ایکسنٹ کی نظر سے بھی گزرا جنہوں نے بتایا کہ وہ سیاحت کے فروغ کیلئے دسمبر2021 میں پاکستان آرہے ہیں اور عائشہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایکسنٹ نے مداحوں کو عائشہ کے ساتھ مل کر کچھ بڑا کرنے کا اشارہ بھی دیا۔ رومانین گلوکار وہ پہلی شخصیت تھے جنہوں نے گزشتہ سال نجی زندگی میں مداخلت سے متعلق عائشہ کی پوسٹ پران کی حمایت کی تھی۔ معروف اداکارہ فواد خان بھی اپنی اہلیہ صدف اور میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ ہنزہ میں موجود ہیں جہاں ہوٹل میں کھانا پکاتے ہوئے ان کی تصویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔