ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے کہا ہے کہ کسی مافیا کو شریف شہریوں کے گھروں اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملتان: انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ ملتان میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وہ جامعہ مسجد جنرل بس اسٹینڈ ملتان میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،شہزادمحبوب،احمد رضا اور ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کامران بخاری ،ایم ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر، ایس پی سٹی اور تمام محمکوں کے افسران کھلی کچہری میں موجود تھے ۔کھلی کچہری میں ٹرانسپورٹرز، بس اڈا کی تاجر برادی اور اطراف کی آبادیوں کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شہریوں نے قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئے ۔