تازہ ترین

ایپل کے متوقع فون کی تصاویر لیک

ایپل-کے-متوقع-فون-کی-تصاویر-لیک

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی’ ایپل ‘ کے متوقع اسمارٹ فون 12 منی کی تصاویر اور تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق رواں سال ایک کے بجائے دو موبائل سیٹ متعارف کرائے گی، جو ماضی کے مقابلے میں منفرد اور شاندار فیچرز کے حامل ہوں گے۔ لیٹس گو ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا نیا فون ستمبر سے پہلے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا البتہ ابھی تک کمپنی کی جانب سے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کمپنی نے آئی فون 11 کی سیریز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور یہ بھی طے کیا کہ چار مختلف اقسام کے فون سیٹس متعارف کرائے جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں