تازہ ترین

این اے75 کا الیکشن:پی ٹی آئی سے ریکارڈ طلب

این-اے75-کا-الیکشن:پی-ٹی-آئی-سے-ریکارڈ-طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے حلقہ این اے75 کے انتخابات کے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ این اے 75میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ صرف 20پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن مناسب نہیں۔ وکیل پی ٹی آئی علی بخاری نے کہا ن لیگ جیت رہی تھی تو دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیوں کر رہے؟ نوشین افتخار کی درخواست کیساتھ کوئی تصدیق شدہ دستاویز نہیں۔ علی بخاری نے ن لیگ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا بہتر ہوتا کہ انتخابی نتائج کو ٹربیونل میں چیلنج کیا جاتا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا کہ میرے آبائی علاقہ کے پولنگ سٹیشنز پر اعتراض کیا جا رہا ہے،20میں سے 18 سٹیشنز کے فارم 45 لیگی امیدوار کے پاس ہیں۔ ڈسکہ میں نون لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد کے درمیان مقابلہ تھا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل ہے اور حلقے کے 23 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں