تازہ ترین

این اے 249؛ الیکشن کمیشن کا بڑا حکم

این-اے-249؛-الیکشن-کمیشن-کا-بڑا-حکم

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران ‏ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔ حلقے میں تحریک انصاف کی جانب سے مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا ‏حکم جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی کیماڑی اور ایس ایس پی ویسٹ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا ‏گیا ہے کہ سینیٹر فیصل ووڈا ، ایم پی اے ملک شہزاد اعوان اور ایم پی اے سعید آفریدی کو ‏حلقے سے نکلا جائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سینیٹر فیصل ووڈا ، ‏ایم پی اے ملک شہزاد اعوان اور ایم پی اے سعید آفریدی کی جانب سے مسلسل ضابطہ اخلاق ‏کی خلاف ورزی کی گئی پولیس سینیٹر فیصل واوڈا ، رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان اور سعید ‏احمد کے خلاف کارروائی کرے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود مزکورہ پارلیمنٹرین انتخابی ‏مہم چلا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے مستقل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ‏پر امجد آفریدی کو تیسرا شو کاذ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں