تازہ ترین

این اے 126شاہین آباد,کھلے گٹر,گندگی,شہریوں کا احتجاج

این-اے-126شاہین-آباد,کھلے-گٹر,گندگی,شہریوں-کا-احتجاج

صاف پانی ناپید ،بھینسوں کے باڑے ،تجاوزات ، گلیوں میں گنداپانی جمع،گٹرمیں گر کر رکشہ سوار خاتون زخمی ، ایک لاکھ آبادی کے علاقے میں بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ کمشنر،ڈی سی سے لالی پاپ ملا،مجبور ہو کر احتجاج کیا:پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر ، ڈیڑھ سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا :اہل علاقہ، انکل بزدار ہمارا کیا قصور ہے :بچوں کی دہائی لاہور: این اے 126کا علاقہ شاہین آباد مسائلستان بن گیا، گندگی کے ڈھیر،ناقص سیوریج اور صاف پانی کی عدم فراہمی نے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ اہل علاقہ نے حکومت کے خلاف کیا ۔مظاہرین نے کہا گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہے ، کھلے گٹروں میں کہیں رکشے پھنس جاتے تو کہیں بچے گر جاتے ہیں،لوگوں کی دہائی کے باوجود کوئی مسیحا نہیں آیا ،علاقے میں بھینسوں کے باڑے اور غیر قانونی تعمیرات کی بھرمارہے ۔ان کا کہنا تھا شاہین آباد کے گلی محلے ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں ۔پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر رانا نعمان کا کہنا تھا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے 13روز قبل میٹنگ کی اور اس کے بعد لالی پاپ مل گیا ،مجبور ہو کر احتجاج کیا ۔صغریٰ بی بی کا کہنا ہے گلیوں میں گٹر کھلے ہیں جس سے رکشہ الٹ گیا ، میرا بازو ٹوٹ گیا اور کمر میں چوٹ آئی ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ڈیڑھ سال سے کوئی کام نہیں ہوا ، بچوں کا کہنا تھا انکل بزدار ہمارا کیا قصور ہے ترقیاتی کام کرا دیں۔یونین کونسل 93 کی حدود میں شاہین آباد میں ایک لاکھ مکین آباد ہیں ۔یہاں سے وفاقی وزیر حماد اظہر منتخب ہوئے ۔بابو صابو اور شاہین آباد میں جلد ترقیاتی کام نہ ہوئے تو بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں