تازہ ترین

این ایچ اے جدید ٹیکنالوجی کیلئے اقدامات کررہا ہے ،نوید اقبال واہلہ

این-ایچ-اے-جدید-ٹیکنالوجی-کیلئے-اقدامات-کررہا-ہے-،نوید-اقبال-واہلہ

قومی شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر کیلئے ڈیزائن سیکشن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ،سیمینار سے خطاب اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) کے ممبر پلاننگ نوید اقبال واہلہ نے کہاہے کہ این ایچ اے ڈیزائن سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ قومی شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ملک میں قومی شاہرات اور موٹرویز کی پلاننگ،ڈیزائننگ اور تعمیر میں جدید تعمیراتی تکنیک اختیار کرنے کے موضوع پر سافٹ ویئربنانے والی کمپنی آٹو ڈیسک اورڈسٹری بیوٹر Logicom کے اشتراک سے منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر کوآرڈینیشن عاصم امین،جنرل منیجر ڈیزائن لیفٹیننٹ کرنل(ر) ذوالفقارعلی جنجوعہ کے علاوہ افسران اور اتھارٹی کے کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نوید اقبال واہلہ نے کہاکہ این ایچ اے کی کوشش ہے کہ ڈیزائن سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ قومی شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے ،سیمینار سڑکوں کی پلاننگ ،ڈیزائننگ اور تعمیر میں جدید تعمیراتی تکنیک بروئے کار لانے میں معاون ثابت ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں