تازہ ترین

این او سی لینے کے باوجود منصوبے گرائے جا رہے ہیں، چیئرمین آباد

این-او-سی-لینے-کے-باوجود-منصوبے-گرائے-جا-رہے-ہیں،-چیئرمین-آباد

بتایا جائے منصوبے کیلئے این او سی ہائیکورٹ سے حاصل کریں یا اقوام متحدہ سے؟ محسن شیخانی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کراچی : ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبے کے لیے متعلقہ اداروں سے 18 این او سیز لینے کے باوجود کراچی میں عمارتیں غیر قانونی قرار دے کر گرائی جا رہی ہیں تو بتایا جائے کہ تعمیراتی منصوبے کے لیے این او سی ہائی کورٹ سے حاصل کریں یا اقوام متحدہ سے؟ یہ بات انہوں نے آباد ہاؤس میں سیلانی انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر احمد فاروقی کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین سہیل ورند، وائس چیئرمین عبدالرحمن،چیئرمین سدرن ریجن محمد علی توفیق رتاڑیا، آباد کے سابق چیئرمین محمد حنیف گوہر،انور گاگئی،عارف جیوا ،افضل چمادیا اور دیگر بھی موجود تھے ۔ محسن شیخانی نے مزید کہا کہ رائل آئیکون سمیت دیگر منصوبے تعمیر کرنے سے قبل تمام متعلقہ اداروں سے 18 این اوسیز حاصل کیے گئے، اس کے باوجود رائل آئیکون کو مسمار کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں الاٹیز زندگی بھر کی کمائی لٹ جانے سے مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو دنیا بھر میں مدر انڈسٹری سمجھا جاتا ہے لیکن افسوس ملک میں تعمیراتی شعبے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا اور اس کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، جبکہ غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ،وزیر اعظم ،آرمی چیف، چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ کراچی کے تعمیراتی شعبے پر رحم کیا جائے ، اگر حالات یہی رہے تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ مولانا بشیر احمد فاروقی نے خطاب میں کہا کہ تعمیراتی شعبے کو در پیش مسائل کے حل کے لیے آباد کے شانہ بشانہ ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں