فیصل آباد: ڈائریکٹراینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری یونین کونسل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ضلع چنیوٹ کے رہائشی فیصل رفیق نے درخواست گزاری تھی کہ یونین کونسل 39چنیوٹ کے سیکرٹری محمد رفیق اس سے اس کے دادا کے ڈیتھ سر ٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے 5ہزارروپے رشوت طلب کررہا ہے جس پر ڈائریکٹر کی ہدایت پر سرکل آفیسر چنیوٹ ضیغم خلیل نے چھاپہ مار کر سیکرٹری یونین کونسل کو گرفتار اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر9/2019درج کرادیا۔