تازہ ترین

ایم کیو ایم وفد کی شہباز شریف سے ملاقات میں شکوؤں کی بھرمار،پیپلز پارٹی کی زیادتیاں بتاتے رہے

ایم-کیو-ایم-وفد-کی-شہباز-شریف-سے-ملاقات-میں-شکوؤں-کی-بھرمار،پیپلز-پارٹی-کی-زیادتیاں-بتاتے-رہے

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شہباز شریف سے ملاقات میں شکوؤں کی بھرمارکی،پی پی کی زیادتیاں بتاتے رہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مسائل حل نہ ہونے کو شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپاڑٹی کی جانب سے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سربراہی میں اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وسیم اختر بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے فلیکسز اور بینرز اتارے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کی جانب سے وعدوں پر بھی تاحال عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم کے سامنے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر ہمارے مسائل کون حل کرے گا، ن لیگ متحدہ، پی پی معاہدے میں ضامن ہے، وزیراعظم صاحب اپنا کردارادا کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں