تازہ ترین

ایم ڈی اے کے نئی ہاؤسنگ سکیم کے تمام منصوبے ختم

ایم-ڈی-اے-کے-نئی-ہاؤسنگ-سکیم-کے-تمام-منصوبے-ختم

ملتان: ایم ڈی اے کے نئی ہاؤسنگ سکیم کے تمام منصوبے ختم ہو گئے، ڈیپوٹیشن افسران ان منصوبوں میں بڑی رکاوٹ بن گئے ، ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے انتظامیہ 13برس سے نئی کالونی کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنانے میں ناکام ہے ، اس عرصے میں ایم ڈی اےکی اہم پوسٹوں پر ڈیپوٹیشن افسران کی تعیناتیاں کی گئیں ، ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر سی ایس پی افسران تعینات رہے جنہوں نےنئی کالونیوں کے منصوبوں پر کوئی کام نہیں کیا بلکہ معمولی نوعیت کے امورحل کرنے میں 13 سے زائد برس گزار دیئے ، موجودہ ڈائریکٹر جنرل تنویر اقبال بھی کوئی خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الطاف ساریو، سابق کمشنر اسداللہ خان کے دور میں وہاڑی روڈ پر علامہ اقبال ٹاؤن کا منصوبہ بنایا گیا جسے اے ڈی جی رانا رضوان قدیر نے ختم کر دیا ، اسی طرح رانا رضوان کے دور میں ایم ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کا اعلان ہوا اور گورننگ باڈی سے منظور ی بھی لی گئی لیکن اس منصوبے کو بھی ختم کر دیا گیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں