تازہ ترین

ایم ایس کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لالیاں کے وارڈز کا معائنہ

ایم-ایس-کا-تحصیل-ہیڈ-کوارٹرز-ہسپتال-لالیاں-کے-وارڈز-کا-معائنہ

ہسپتال میں آنیوالے مریضوں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے ،الطاف حسین لالیاں: کورونا ایمرجنسی ،ایم ایس کی میڈیکل سٹاف کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق کو رونا ایمرجنسی کے پیش نظر میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر الطاف حسین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال کے تمام وارڈزکا معائنہ کیا اورصفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر الطاف حسین نے میڈیکل سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو سنگین ایمرجنسی کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو مل کر جنگ لڑنا ہو گی ۔انہوں نے کہا ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور انہیں مکمل آگاہی فراہم کی جائے ۔اس موقع پر ایم ایس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہسپتال میں کورونا سے مشتبہ افراد کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے جہاں ہمارا عملہ چوبیس گھنٹے اپنے فرائض ادا کرنے کیلئے موجود ہو گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال بھر میں سینیٹائزر اور سٹاف کو ماسک بھی فراہم کئے گئے ہیں ،عوام کو چاہیے کہ کسی بھی شخص میں وائرس کا شبہ ہونے پر محکمہ صحت کو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ مریض کی جان بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جا سکیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں