ملتان: محتسب اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر شاہد محمود بخاری نے خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف تحفظ ایکٹ2010 ترمیم شدہ2013 کیلئے3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے،کمیٹی کے چیئرپرسن اے ایم ایس ڈاکٹر طارق سعید پیرزادہ،پرنسپل نرسنگ کالج شاہدہ تبسم، ہیڈ نرس ڈی ایچ کیو ساجدہ پروین ہونگی،ایم ایس کی طرف سے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ نشتر ہسپتال میں خواتین ملازمین کو کسی بھی شخص کی طرف سے ہراساں کرنے کی شکایت ہو تو دفتری اوقات میں ایم ایس آفس درخواست یا رابطہ کر سکتی ہیں۔