ایمپلائز ویلفیئر ایسوی ایشن زکریا یونیورسٹی کے انتخابات کے لئے الیکشن کمشنر کا اعلان کردیاگیا ملتان: ایمپلائز ویلفیئر ایسوی ایشن زکریا یونیورسٹی کے انتخابات کے لئے الیکشن کمشنر کا اعلان کردیاگیا، اس سلسلے میں ایمپلائز ویلفیئرایسوی ایشن کا الوداعی اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا، جس میں متفقہ طورپر اسسٹنٹ پرنٹنگ پریس مہر فیاض احمد کو الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔