زراعت کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہے :اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا فیروزوالا: اسسٹنٹ کمشنرتحصیل فیروزوالا سیدہ تہنیت بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلارہی ہے ملکی معیشت میں کسان ریڑھ کی ہڈی کاحامل ہے اس شعبے کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے تاکہ پیداواری لاگت کو کم کرکے اس کابراہ راست معاشی فائدہ کسان کو دیاجاسکے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ زراعت تحصیل فیروزوالا کے زیراہتمام وزیراعظم کے ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی آلات کی کم قیمتوں پرفراہمی کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت راناقربان علی خان ،ایم پی اے عمرآفتاب ڈھلوں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت واٹرمینجمنٹ محمدعمران اوردیگرافسران وکاشتکاران کی بڑی تعدادنے شرکت کی ،قرعہ اندازی کے بعد خوش نصیب زمینداروں کو رعایتی قیمت پر زرعی آلات دئیے گئے ،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت راناقربان علی خان نے کہا وزیراعظم کے ا یمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی آلات کی کم قیمتوں پرفراہمی کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔