تازہ ترین

ایمان مزاری ویمن پولیس اسٹیشن میں پیش ہو کر شامل تفتیش ہوگئیں

ایمان-مزاری-ویمن-پولیس-اسٹیشن-میں-پیش-ہو-کر-شامل-تفتیش-ہوگئیں

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نوٹس ملنے پر ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد پہنچ کر شامل تفتیش ہوگئیں۔  ایمان مزاری کے خلاف تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج ہے۔ شامل تفتیش ہونے پر ویمن پولیس اسٹیشن میں ایمان زینب مزاری سے آدھے گھنٹے تک سوالات کیے گئے۔ تھانے سے روانگی پر ایمان نے کہاکہ معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔  خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان کیخلاف کیس میں ان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گرفتاری کے بعد ایمان مزاری کے متنازعہ جملوں پر پاک فوج کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں