ایل پی جی مہنگی، قیمت 500 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح پر
شائع شدہ تاریخ 04 اپریل, 2026
صارفین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔
صارفین کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عبدالہادی خان کا کہنا ہے کہ سپلائی کم اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال منہگا مل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا اور امپورٹرز ایل پی جی کی زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام ہے۔