اسلام آباد: ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلز سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پوائنٹ آف سیلز سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پی او ایس پر پہلا انعام 10 لاکھ روپے کا ہوگا، 5 لاکھ روپے کے 2 اور اڑھائی لاکھ روپے کے 4 انعامات ہونگے، 50 ہزار روپے کے 1 ہزار انعامات دیئے جائیں گے، پوائنٹ آف سیل کے انعامات کیلئے ماہانہ 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے، پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہو گی۔