اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ایف بی آر نے جولائی تا اگست 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے،ایف بی آر نے جولائی تا اگست 2021کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیااورایف بی آر نے اپنے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1432905147399786500 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس وصولی کی گروتھ گزشتہ سال سے 51 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس رفتار سے ٹیکس وصولی کا 5829ارب کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔