اسلام آباد: حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے باقی معیارات حاصل کرنے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) سے متعلق املاک اور اثاثوں کو ضبط کرنا، انتظام سنبھالنا اور نیلامی کے علاوہ پولیس، صوبائی انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹس (اے سی ای) اور دیگر چھوٹی ایجنسیوں سے اے ایم ایل کے مقدمات کی تفتیش اور قانونی چارہ جوئی خصوصی ایجنسیوں کو منتقل کرنے سے متعلق نئے ضابطے متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔ یہ قوانین کے دو سیٹوں کا ایک حصہ ہے جس میں اے ایم ایل (ضبط شدہ پراپرٹیز مینجمنٹ) رولز 2021 اور چند روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس سے منظور شدہ رقم کی پیروی کے بارے میں قومی پالیسی کے بیان کے تحت اے ایم ایل (ریفیرل) رولز 2021 شامل ہیں۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 (اے ایم ایل اے) کے موجودہ شیڈول میں چند تبدیلیوں کے لیے یہ قواعد اور متعلقہ نوٹیفیکیشن فوری طور پر نافذ ہوجائیں گے جس پر عمل درآمد کے لیے منتظمین اور خصوصی سرکاری استغاثہ کی تقرری ہوگی۔ ان اقدامات کی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف نتیجے پر پہنچ جائے گا اگر پاکستان 27 میں سے تین نمایاں معیارات کی تعمیل کرلے جس نے رواں سال فروری میں نام نہاد گرے لسٹ سے اس کے اخراج کو روک دیا تھا۔ ایف اے ٹی ایف کے جائزے کے متعدد اجلاس جون کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے والے ہیں جس کا اختتام 21-25 جون کو ایف اے ٹی ایف کے اگلے مکمل اجلاس میں ہوگا۔ تین بقایا ایکشن پوائنٹس (کل 27 میں سے)، میں شامل ہیں۔ یہ ظاہر کرنا کہ دہشت گردوں کی مالی اعانت (ٹی ایف) کی تحقیقات اور استغاثہ ان افراد اور اداروں کو نشانہ بناتا ہے جو افراد کی طرف سے یا نامزد افراد کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔ یہ ظاہر کرنا کہ ٹی ایف قانونی کارروائیوں کے نتیجے میں موثر، متناسب اور ناپائید پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔ تمام نامزد دہشت گردوں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے یا ان کی طرف سے کام کرنے والے افراد کے خلاف ٹارگٹڈ مالی پابندیوں کے موثر نفاذ کا مظاہرہ۔ اب حکومت نے متعدد منتظمین کو ضبط، وصول، انتظام، کرایہ، نیلامی، منتقلی یا اے ایم ایل 2010 قواعد یا عدالتی احکامات کے تحت ضبط کرنے کے دیگر تمام اقدامات اختیار کے ساتھ تقرر کیا ہے۔