تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی

ایشیائی-ترقیاتی-بینک-نے-پاکستان-کیلئے-55-کروڑ-40-لاکھ-ڈالر-کی-منظوری-دے-دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی. ایشیائی ترقیاتی بینک کے بیان کے مطابق رواں برس تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد اور موسمیاتی تغیر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔ منظور کئے گئے مالیاتی پیکیج میں نئے اور دوبارہ مختص کیے گئے فنڈز شامل ہیں، جس میں 47 کروڑ لاکھ ڈالر کا قرضہ، 30 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کی گرانٹ اور حکومت جاپان کی جانب سے لاکھر کی گرانٹ شامل ہے۔ مالیاتی پیکیج میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے موجودہ قرضوں سے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی شامل ہے۔ جو کہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں فارم واٹر مینجمنٹ، اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نوپر خرچ کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا یوگینی زوکوف نے کہا ہے کہ رواں برس آنے والے سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا، اس سے انفراسٹرکچر اور زراعت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، یہ سب موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرے کی ایک تباہ کن یاد دہانی ہے۔ رواں برس اپریل سے جون کے دوران پاکستان کو غیر معمولی ہیٹ ویو اور پھر شدید مون سون سیزن کا سامنا کرنا پڑا، ان موسمی حالات کی وجہ سے برفانی جھیلیں پھٹ گئیں اور سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے دریاؤں کے کنارے ٹوٹ گئے۔ پاکستان حکومت اور ترقیاتی شراکت داروں نے ان قدرتی آفات کے بعد کی ضرورتوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے تحت کل نقصان اور نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ بحالی اور تعمیر نو پر16.3 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان کو دیئے جانے والے قرض سے تقریباً 400 سڑکوں کی تعمیر نو کی جائے گی، جس میں ملک کی مصروف ترین قومی شاہراہ (N-5) کا تقریباً 85 کلومیٹر اور تقریباً 30 پل شامل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں