تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 7.5 ارب ڈالر قرض دینے کا وعدہ کر لیا

ایشیائی-ترقیاتی-بینک-نے-پاکستان-کو-7.5-ارب-ڈالر-قرض-دینے-کا-وعدہ-کر-لیا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کو 7.5 ارب ڈالرز قرض دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت برائے ترقی و منصوبہ بندی نے اعلان کیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 3 سالوں میں پاکستانکو 7.5 ارب ڈالر کی معاونت کا وعدہ کیا ۔ وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈی بی کی معاونت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اے ڈی بی کا پورٹ فولیو دیگر شعبوں کو شامل کرنے کے لیے وسیع ہوگا۔خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سی پی ایس 24-2020ء کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نومبرمیں پاکستان کو ایک ارب ڈالرسے زائد رقم جاری کرے گا، رقم بجٹ سپورٹ اور توانائی اصلاحات کے لیے دی جائےگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک ایک ارب ڈالربجٹ سپورٹ کے لیے جبکہ تیس کروڑ ڈالر توانائی سیکٹراصلاحات کے لیے دئے جائیں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بینک پاکستان کو سال 2020ء سے 2024ء کےدرمیان ساڑھے سات ارب ڈالرفراہم کرے گا، اور یہ رقم کنٹری آپریشنزبزنس پلان کےتحت دی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی ایشیائی ترقیاتی بینک سے تین سال میں 2 کھرب 92 ارب قرضہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ گذشتہ روز محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی میں ہونے والے اجلاس کے بعد وزیراعلٰی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا جس کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرضہ دینے پر آمادگی ظاہر کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب ایگری کلچر مارکیٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر سولہ ارب کا قرض لیا جائے گا۔ گریٹر تھل کینال پروگرام نامی منصوبے کے لیے 24 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ ورک فورس پروگرام کے منصوبے پر 16 ارب کا قرض لیا جائے گا۔ ڈی جی خان میں کینال اور زرعی زمین کی بہتری کے منصوبے کے لئے 12 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔صوبہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے پروگرام کے لئے 24 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں واٹر سپلائی پروگرام پر 32 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول کے لئے 32 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ دریائے راوی کے بحالی پروگرام پر 16 ارب روپے قرض لیا جائے گا۔ گریٹر تھل کینال پروگرام کے لیے 2022 میں فیز ٹو کے لیے 48 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا اور دیگر منصوبوں کے لئے مختلف فیز میں مزید قرض لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق معاہدہ طے پانے کے بعد پنجاب حکومت ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے یہ قرض وصول کرے گا۔ واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شی ژن چن پاکستان کے دورے پر تھے جس دوران انہوں نے پاکستان میں اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیراعظم عمران خان سے بھی ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں