ایران کا ردعمل، سعودی عرب میں مبینہ امریکی انٹیلی جنس مرکز کو نشانہ بنایا گیا

شائع شدہ تاریخ 04 مارچ, 2026
ایران-کا-ردعمل،-سعودی-عرب-میں-مبینہ-امریکی-انٹیلی-جنس-مرکز-کو-نشانہ-بنایا-گیا

 ریاض میں واقع سی آئی اے کے مرکز کو مشتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس سےعمارت کی چھت جزوی تباہ ہوگئی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے میں سی آئی اے ایجنٹ یا اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں یا نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ہی نے حملے کے لیے  آیت اللہ خامنہ ای کے گھر کا تعین کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب سی آئی اے ایران حکومت کیخلاف جنگجووں کو مسلح بغاوت کےلیے کھڑا کرنے پر کام کررہی ہے جن میں کرد جنگجو بھی شامل ہیں۔

ادھر دبئی میں بھی امریکی قونصل خانے پرڈرون حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جس پر ہنگامی ٹیموں نے بر وقت قابو پا لیا۔

دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی۔ دبئی حکومت کا کہناہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔