تازہ ترین

ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کا معاہدہ ختم کردیا

ایران-نے-جوہری-ہتھیار-نہ-بنانے-کا-معاہدہ-ختم-کردیا

ایران نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق عالمی طاقتوں سے کیا گیا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل ایران نے متعدد مرتبہ امریکا کو سنگین نتائج کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔گزشتہ دنوں امریکا نے بغداد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایرانی فورس القدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا تھا۔ جنرل سلیمانی کو ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بعد دوسرا طاقتور آدمی مانا جاتا تھا۔جنرل قاسم سلیمانی کے بعد ایران نے ردعمل میں سب سے پہلے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا اور عزم ظاہر کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف مزاحمت تیز کریں گے۔اتوار کی رات ایران کی سرکاری نشریاتی ادارے تسنیم نیوز نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا گیا ہوا معاہدہ ختم کردیا ہے۔ آج کے بعد ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا مشن آگے بڑھائے گا اور اس پر مزید ریسرچ بھی جاری رہے گی۔ایران نے 2015 میں پانچ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے تحت یورینئم کی افزودگی روک دی تھی اور بدلے میں ایران پر عائد پابندیاں نرم کردی گئی تھیں مگر بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آکر امریکا کو اس معاہدے سے الگ کرلیا جبکہ دیگر ممالک نے معاہدہ برقرار رکھا۔دریں اثناء بیروت کی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایک ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی قیمت امریکا کو مشرق وسطیٰ میں ادا کرنا پڑے گی۔ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطہ نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلٹ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے حال ہی میں دو ٹریلین ڈالر خرچ کرکے فوجی ساز و سامان خریدا ہے۔ ہم ابھی تک دنیا میں سب سے بڑی طاقت اور سب سے بہتر ہیں۔ اگر ایران نے کسی امریکی بیس یا شہری پر حملہ کیا تو فوجی ہتھیاروں میں کچھ چیزیں بھیجنے میں نہیں ہچکچائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں