تازہ ترین

اڑتے پرندے جہازوں کیلئے گولی سے زیادہ خطرناک:ایئر کموڈور

اڑتے-پرندے-جہازوں-کیلئے-گولی-سے-زیادہ-خطرناک:ایئر-کموڈور

پائلٹ اور جنگی جہاز قوم کا انمول اثاثہ ،تحفظ ہم سب کو یقینی بنانا ہے ،شعیب خان شورکو ٹ چھاؤ نی : اڑتے پرندے جنگی جہازوں کیلئے گولی سے زیادہ خطرناک ہیں،ایئر کموڈور شعیب خان پی اے ایف بیس رفیقی میں فلائٹ سیفٹی کے حوالے سے برڈ ہیزڈ کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت بیس کمانڈر رفیقی ایئر کموڈور شعیب خان نے کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو، ڈی پی او جھنگ حسن رضا خان، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر، پاک فضائیہ کے اعلٰی افسر ،ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ چھاؤنی منصور عالم،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ فیضان احمد ریاض وائلڈ لائف نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔فلائٹ سیفٹی آفیسرفلائٹ لیفٹیننٹ سعید الرحمن نے شرکا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر بیس کمانڈر رفیقی ایئر کموڈور شعیب خان نے کہا پائلٹ اور جنگی جہاز قوم کا انمول اثاثہ ہیں جن کا تحفظ ہم سب کو یقینی بنانا ہے جس کیلئے ہمیں اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے تاکہ منڈلاتے پرندے فضائی حادثات کا سبب نہ بن سکیں ۔انہوں نے کہا پتنگ بازی اور کبوتر بازی ہوائی اڈے کے قریب انتہائی خطرناک عمل ہے جس کیلئے عوامی آگاہی مہم تیز کی جائے جبکہ فلائنگ زون روٹس پر کوڑا کرکٹ ہونا بھی منڈلاتے پرندوں کی آماجگاہ ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں